سعودی سول ایویشن اتھارٹی نے حج 2022 کے لیے سفر سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ حکام کے مطابق 65 یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج پر پابندی عائد ہے۔
نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ زائرین کیلئے سعودی وزارت صحت کی منظور کردہ کورونا ویکسیین لگوانا لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ عازمین حج پر 48 گھنٹے قبل منفی کورونا ٹیسٹ لازم ہے۔
اطلاعات کے مطابق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف وزری پر ائیرلائنز پر سخت جرمانہ ہوگا جبکہ حج آپریشن میں فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے عازمین حج کے لیے نئی ٹریول ایڈوئزری پر عمل لازم ہے۔