ہزاروں سبسکرائبرز رکھنے والا 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر اسرائیلی بمباری میں شہید

12 سالہ عونی الدوس نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا جہاں وہ گیمنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک مشہور آدمی بنیں۔ عونی الدوس کے یوٹیوب چینل پر 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جس پر صرف 11 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

عونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔ نیوز ویب سائٹ البوابہ کے مطابق عونی الدوس کی شہادت کی اطلاع فلسطینی رضاکاروں نے سوشل میڈیا پر دی۔

عونی کے ایک قریبی دوست مصعب دلول نے اپنے فیس بک پیج پر سورۃ الفجر کی آیت نمبر 27، 28، 29 اور 30 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ‘اے نفس مطمئن چل اپنے رب کی طرف، اس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا ‘یہ مہربان لڑکا، میرا پیارا بھائی اور دوست اس وقت شہید ہوا جب اس کے گھر کو اسرائیلی بمباری میں نشانہ بنایا گیا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں