تلنگانہ میں بی جے پی کو کوئی موقع نہیں، کانگریس نے مسلمانوں کو ووٹ بنک کے طور پر دیکھا: کویتا کی پریس کانفرنس

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں و بیان بازی میں تیزی آگئی ہے۔ بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا نے آج نظام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی پر بڑا حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو کوئی موقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی تلنگانہ میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور 100 سیٹوں کے ساتھ ہیٹ ٹرک کرنا یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی کے سی آر کے خلاف مقابلہ کرے گا اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے اس موقع پر بی جے پی لیڈر ڈی اروند پر بھی جم کر تنقید کی۔ کویتا نے واضح کیا کہ انہیں دوسری پارٹیوں کے منشور کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا تلنگانہ میں کوئی کانگریس کی ضمانت پر یقین رکھتا ہے؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ اقلیتی برادریوں کو ووٹ بینک کے طور پر دیکھا ہے۔ کویتا نے اس انتخاب کو راہل بمقابلہ کسان قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں