حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے ایک پارٹی کے لیڈروں کا دوسری پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔ ناگر کرنول کے رہنما دامودر ریڈی نے بی آر ایس سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ وہ 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے پالمور پرجابھیری جلسہ عام میں پرینکا گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوں گے۔
آج انہوں نے کہاکہ بی آر ایس نے ان کی ہر طرح سے مدد کی ہے، لیکن اس نے مقامی مسائل پر توجہ نہیں دی ہے۔ اسی لیے انہوں نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر کے سی آر کو روانہ کیا۔ ایم ایل سی کچکولہ دامودر ریڈی نے اپنا استعفیٰ فیکس کے ذریعے بھیج دیا۔