شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بالآخر ایکساتھ نظر آ ہی گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا طلاق کی گردش کرتی خبروں کے دوران بلآخر ایک ساتھ نظر آ ہی گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کے سابق کپتان نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی چند تصاویر شیئر کیں۔

اپنی پوسٹ میں شعیب ملک نے بیٹے اذہان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ’ہیپی برتھ ڈے بیٹا، بابا لووز یو‘ اس کے ساتھ انہوں نے دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔

بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ان تصاویر کے عقب میں ان کی اہلیہ اور سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نظر آرہی ہیں، ان تصاویر نے فوراً ہی صارفین کی توجہ مرکوز کر لی ہے۔

تصاویر میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو ایک ساتھ دیکھ کر ایک جانب اس جوڑی کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین پراپر فیملی فوٹو نہ ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں