حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ وہ خوفناک حادثہ میں محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پربتسر شہر میں وزیر داخلہ امت شاہ روڈ شو کے دوران ایک رتھ پر سوار تھے کہ اچانک رتھ ایک بجلی کے تار سے ٹکرا گیا اور چنگاریاں بھڑک اٹھی۔
اس حادثہ میں امت شاہ محفوظ رہے۔ انہیں فوری طور پر دوسری گاڑی کے ذریعہ وہاں سے روانہ کردیا گیا۔