’جب تمہاری نبی ﷺ سے ملاقات ہو شکایت کرنا، ہمارے ٹکڑے ہوتے رہے، آپ ﷺ کی امت تماشہ دیکھتی رہی‘ ، فلسطینی کی پوتے، پوتی کی میت پر دہائی (انتہائی دردناک و تکلیف دہ ویڈیو)

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی بزرگ کے تمام پوتے پوتیاں شہید ہوگئے اور بزرگ کی پوتے پوتیوں کی میتوں سے روتے ہوئے مخاطب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسرائیلی بمباری میں فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں اور اب ایک ایسے ہی بزرگ فلسطینی کی دہائی دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے پوتے پوتیاں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔

بزرگ اپنے شہید پوتے پوتیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر روتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’جب تمہاری نبی مہربان حضرت محمد مصطفی ﷺ سے ملاقات ہو تو کہنا کہ اے اللہ کے رسول ﷺآپ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ﷺ مسلمانوں نے ہمیں ناکام کیا‘۔

بزرگ دادا نے مزید کہا کہ ’میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ﷺ سے کہنا، میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ﷺ تک یہ پیغام پہنچانا کہ آپ ﷺ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ﷺ اس امت نے ہمیں ناکام کیا ہے، اے اللہ کے رسول ﷺہمارے ٹکڑے ہوتے رہے اور آپ ﷺ کی امت تماشہ دیکھتی رہی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں