حیدرآباد کے 75 پولنگ اسٹیشن کی ذمہ داری صرف خواتین سنبھالیں گی

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں انتخابات 30 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں اسمبلی انتخابات کے لیے تقریباً 75 پولنگ مراکز کی ذمہ داری خواتین عہدیدار سنبھالیں گی۔ ان ووٹنگ مراکز میں تمام امور کی ذمہ داری صرف خواتین ہی سنبھالیں گی۔

حیدر آباد ضلع کے 75 پولنگ مراکز صرف خواتین عہدیداروں اور اہلکاروں کی زیرنگرانی ہوں گے۔ وہیں اطلاعات کے مطابق حیدرآباد ضلع کے DEO اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رونالڈ روس نے متعلقہ اسمبلی حلقوں کے لیے پولنگ مراکز پر تعینات کیے جانے والے اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں