گوشہ محل کے بیگم بازار میں نندو کشور ویاس بلال کی پدیاترا، عوام کا جوش و خروش

حیدرآباد (دکن فائلز) حلقہ گوشہ محل سے بی آر ایس کے امیدوار نندو کشور ویاس بلال نے بیگم بازار کے مختلف علاقوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور ان کے حق میں ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ نندو کشور ویاس بلال کی پدیاترا میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں، کارپویٹرز، سابق کارپوریٹرز، پارٹی کارکنان کے علاوہ حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بیگم بازار ڈویژن میں عوام نے نندو بھائی کا شاندار استقبال کیا اور اس موقع پر گلپوشی بھی کی گئی۔ پدیاترا میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں