حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں قتل کی ایک اور واردات پیش آئی۔ سنتوش نگر میں گزشتہ روز درمیانی شب ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے اسے قتل کردیا جبکہ یہ واردات سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن حدود میں قتل کی واردات پیش آئی جس میں 36 سالہ طارق علی قادری کو نامعلوم افراد کے گروہ نے حملہ کرکے قتل کردیا۔ طارق مئی 2012 میں ماروتی نعیم کے قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔
گزشتہ روز (پیر) کی درمیانی شب طارق اپنے گھر کے سامنے بیٹھا ہوا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد موٹر سائکلوں پر اس کے قریب آئے اور اچانک اس پر حملہ کردی۔ حملہ آور چاقو اور تیز دھار ہتھیاروں سے طارق پر حملہ کردیا۔ حملہ میں طارق کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ افراد خاندان گھر جب گھر سے باہر آئے تو دیکھا کہ سڑک پر طارق کی خون میں لت پت نعش پڑی ہے۔ فوری طور پر پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔
پولیس نے نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا اور اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس قاتلوں کی شناخت اور گرفتاری کےلئے سرگرم ہوگئی۔


