حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں چاٹ کی مشہور دکان ’گوکل چاٹ‘ کے بانی و مالک مکند داس کا دیہانت ہوگیا۔ وہ 75 سال کے تھے۔ کچھ عرصہ سے مکند داس بیمار تھے اور ان کا حیدرآباد کے ایک نجی ہاسپٹل میں علاج چل رہا تھا۔ علاج کے دوران آج مکند داس نے آخری سانس لی۔
مکند داس نے 1966 میں حیدرآباد کے علاقہ کوٹھی میں گوکل چاٹ کے نام سے کاروبار کا آغاز کیا تھا۔ 2007 میں گوکل چاٹ میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 33 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


