صدارتی انتخابات: اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کو ٹی آر ایس کی تائید

تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کی تائید کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ تمام اپوزیشن رہنماؤں نے آج صبح ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے یشونت سنہا کو اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم آج رات بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بھی این ڈی اے کی جانب سے دروپدی مرمو کو صدارتی انتخابات میں امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق تلنگانہ میں برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس نے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو روز قبل دہلی میں اپوزیشن کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں کے سی آر نے شرکت نہیں کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں