حیدرآباد (دکن فائلز) نئی دہلی کے علی پور علاقے میں ایک پینٹ فیکٹری میں بڑے پیمانے پر آگ لگ جانے کے حادثے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی دہلی کے علی پور علاقے میں کَل رات ایک مارکیٹ میں واقع ایک پینٹ فیکٹری میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے حادثے میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
فائر افسران کے مطابق یہ آگ کَل شام بھڑک اٹھی اور مارکیٹ میںبہت سی دکانوں تک پھیل گئی۔ آگ بجھانے کیلئے بارہ گاڑیوں کو موقع پر لایا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ البتہ پولیس نے اِس حادثے کے تحت ایک کیس درج کرلیا ہے۔


