حیدرآباد (دکن فائلز) اکثر امتحان کے ہال ٹکٹ پر غلط نام، تصویر یا رول نمبر عام بات ہے تاہم اب اترپردیش میں پولیس میں بھرتی امتحان کے لئے جاری ہال ٹکٹ سوشل میڈیا پر وائر ہوگیا۔ ہال ٹکٹ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا نام اور تصویر کے ساتھ جاری ہوا ہے۔ ایڈمٹ کارڈ کے مطابق امتحان 17 فروری کو منعقد کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اتر پردیش پولیس ریکروٹمنٹ اینڈ پروموشن بورڈ (UPPRB) کی ویب سائٹ پر سنی لیون کے نام اور تصویر کے ساتھ رجسٹریشن کیا گیا تھا۔ ایڈمٹ کارڈ کے مطابق سنی لیون کا امتحانی مرکز سون شری میموریل گرلز کالج، تروا تحصیل، قنوج ضلع میں ہے۔ قنوج پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا۔ سائبر ڈپارٹمنٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اتر پردیش میں 17 فروری ہفتہ کو پولیس بھرتی کا امتحان ریاست بھر میں 75 اضلاع کے 2,385 امتحانی مراکز میں منعقد ہوا۔