بی آر ایس کو ایک اور بڑا جھٹکا.. حیدرآباد کی ڈپٹی میئر سری لتا اور سابق میئر ٹی کرشنا ریڈی بھی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے گریٹر حیدرآباد میں پارٹی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ بی آر ایس کے متعدد لیڈر کانگریس کا ہاتھ تھاما ہے جبکہ یہ سلسلہ جاری ہے۔ تازہ طور پر جی ایچ ایم سی کی ڈپٹی میئر سری لتا شوبھن ریڈی نے بی آر ایس سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تارناکہ ڈیویژن کی کارپوریٹر اور ڈپٹی میئر سری لتا شوبھن ریڈی اپنے شوہر کے ساتھ 25 فروری کو کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گی۔ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سری لتا کے ساتھ بی آر ایس کے چھ مزید کارپوریٹرس بھی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔

وہیں ایک اور اطلاع کے مطابق حیدرآباد کے سابق میئر اور سابق رکن اسمبلی ٹی کرشنا ریڈی بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے اپنی بہو انیتا ریڈی کے ساتھ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ کہا جارہا ہے کہ جلد ہی یہ دونوں بھی بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں