پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر سب سے زیادہ دن رہنے والے کھلاڑی بن گئے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان پچھلے 1025 دنوں سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا۔
وایرت کوہلی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 1013 دن تک پہلے نمبر پر تھے۔
انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 729 دن تک آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کر رکھا تھا۔