‘میری والدہ خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئیں’، بابر نے سنچری کی وجہ ماں کو قرار دیدیا (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) پاکستان میں کھیلے جارہے سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز کی شاندار پرفارمنس اور ناقابل شکست سنچری کی وجہ بتا دی۔ میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابر نے اپنی اس بہترین پرفارمنس اور ناقابل شکست سنچری کا سہرا اپنی والدہ کے سر سجایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ’مجھے بہت خوشی ہے کہ میری والدہ آج پہلی بار میرا میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں آئی ہیں، ورنہ وہ عام طور سے ٹی وی پر ہی مجھے کھیلتا ہوا دیکھتی تھیں‘۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’میری والدہ میرے لیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئی ہیں، وہ میرا میچ دیکھنے آئیں تو میں نے سنچری اسکور کی، یہ ان کی ہی وجہ سے ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں