حیدرآباد: سعیدآباد میں گیس سلنڈر چوری کی انوکھی واردات

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں چوری کی دلیرانہ واردات پیش آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو نوجوانوں نے سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے گیس سلنڈر چوری کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مادنا پیٹ میں واقع گیس ایجنسی کی گیس سلنڈر سے بھری ٹرالی سعید آباد مین روڈ پر کھڑی تھی اور سلنڈر ڈیلیوری کےلئے ڈرائیور گھر میں گیا ہوا تھا، اسی دوران ایک کار میں دو نوجوان آئے اور ٹرالی سے ایک گیس سلنڈر چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوری کی یہ دلیرانہ واردات سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔

جب ڈرائیور واپس آیا تو دیکھا کہ ٹرالی میں ایک سلنڈر کم ہے۔ اس نے قریب میں واقع سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھا تو اسے چوری کا علم ہوا۔ پولیس کو اس واردات کی اطلاع دی گئی۔ اس معاملہ میں تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں