حیدرآباد (دکن فائلز) دنیا بہت تیزی سے ڈیجیٹل دور میں منتقل ہورہی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ ایک بھکاری بھی ڈیجیٹل بھیک مانگ سکتا ہے؟ جی ہاں، اس طرح کا ایک واقعہ آسام کے گوہاٹی میں ایک دلچسپ اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا۔
Stumbled upon a remarkable scene in bustling #Guwahati – a beggar seamlessly integrating digital transactions into his plea for help, using PhonePe! Technology truly knows no bounds.
It's a testament to the power of technology to transcend barriers, even those of socio-economic… pic.twitter.com/7s5h5zFM5i— Gauravv Somani (Modi Ka Parivar) (@somanigaurav) March 24, 2024
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نابینا بھکاری بھیک مانگنے کیلئے گاڑی تک پہنچا تو دیکھا گیا کہ اس کی شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ تھا۔ گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری سے بات چیت کرتے ہوئے کیو آر کوڈ کو اسکین کیا اور کچھ پیسوں کو آن لائن ٹرانسفر کردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔