نئی تاریخ رقم، انگلینڈ میں مسلمان میاں بیوی بیک وقت امپائرز

کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا واقعہ، میاں بیوی ایک ساتھ کرکٹ میچ میں امپائرنگ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق امپائر نعیم اشرف اور جسمین نعیم ایک تاریخ رقم کریں گے،جب وہ ہفتہ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ایک میچ میں امپائرنگ کریں گے، یہ میچ راچیل فلنٹ ٹرافی کا فائنل ہوگا جو ویسٹرن اسٹار اور لائنٹنگ کے مابین کھیلا جائے گا۔

نعیم کی اہلیہ جسمین نعیم جنوبی افریقا اور انگلینڈ ویمنز میچ کی بھی امپائر کے فرائض انجام دے چکی ہیں جبکہ نعیم اشرف پاکستان کی جانب سے دو ون ڈے کھیل چکے۔ ان کے ایک بھائی پاکستان میں فرسٹ کلاس امپائر بھی ہیں۔

جیسمین پہلے ہی کھیل میں اپنی شناخت بنا چکی ہیں، گزشتہ سال لارڈز میں امپائرنگ کرنے والی پہلی برطانوی مسلم خاتون امپائر کا اعزاز بھی ان کے پاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں