حیدرآباد (دکن فائلز) رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ ہندوستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن کا آغاز ہدوستانی وقت مطابق رات 9 بجکر 12 منٹ پر شروع ہوکر رات دو بجکر 22 منٹ پر اختتام پزیر ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ رات 11 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ ہندوستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا تاہم ہندوستان کے علاوہ ایشیائی ممالک میں دکھائی نہیں دے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا میں نظر آئے گا۔ سورج گرہن آئندہ 20 برس تک دوبارہ دکھائی نہ دینے کا امکان ہے۔
مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے ہندوستان میں رات ہونے کے سبب دکھائی نہیں دے گا تاہم مغربی یورپ، جنوبی امریکہ ، اٹلانٹک سمیت دیگرمقامات پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکہ کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔ سائنسی ذرائع کے مطابق سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکہ کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔ امریکہ کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکینڈ تک کیا جاسکے گا۔ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔