ٹوئٹر کے نام کے بعد URL بھی تبدیل کر دیا گیا

(ایجنسیز) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نام کے بعد اب اس کا ’ڈومین نیم‘ یعنی کہ ’یو آر ایل‘ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر ملٹی میلین کمپنیوں کے سربراہ ایلون مسک نے 2022ء میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خریدا تھا۔

بعد ازاں ایلون مسک نے اس ویب سائٹ کا نام ٹوئٹر سے تبدیل کر کے ایکس رکھتے ہوئے اس کا لوگو بھی تبدیل کر دیا تھا۔ گزشتہ سال جولائی سے ٹوئٹر کو بطور ایکس ویب کے استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ اس کا ’ڈومین نیم‘ (یو آر ایل) پرانا ہی تھا جسے اب تبدیل کر کے ’ایکس ڈاٹ کام‘ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں