دہلی کے وزیراعلی کیجریوال نے سپریم کورٹ سے صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کی تشہیر کے سلسلہ میں انہیں دی گئی عبوری ضمانت میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کرنے کی خواہش کی ۔ کجریوال کی جانب سے صحت کے سگین مسائل کا سامنا کرنے اور طبی معائنہ کروانے کےلئے ضمانت دینے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کردہ درخواست پر سپریم کورٹ نے انہیں یکم جون تک مشروط ضمانت دی تھی اور 2 جون کو خودسپرد کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ کجریوال کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کے چند اہم طبی معائنوں کےلئے مزید ایک ہفتہ کی مہلت درکار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں