اسکیننگ کےلئے آنے والی خواتین کا عریاں ویڈیو بناکر دھمکی دینے والا لیب ٹکنیشن گرفتار، نظام آباد میں انتہائی شرمناک واقعہ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے نظام آباد میں ایک لیب ٹیکنیشن کو پولیس نے خواتین کی عریاں تصاویر بنانے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق نظام آباد کے ایاپا اسکیننگ سنٹر پر ٹسٹ کروانے کےلئے آنے والی خواتین و لڑکیوں کی خفیہ کیمرہ کے ذریعہ عریاں تصاویر اور ویڈیو بنائی جارہی تھی۔

لیب ٹیکنیشن پرشانت طبی معائنہ کےلئے آنے والی خواتین کی خفیہ طور پر عریاں تصاویر اور ویڈیو بنارہا تھا اور خواتین کو تصاویر و ویڈیو دکھاکر دھمکی دے رہا تھا۔ اس دوران اس نے کچھ ویڈیوز اور تصاویر اپنے دوستوں کو بھی بھیجیں۔ بعد میں تصاویر وائرل ہوگئی۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور لیب ٹیکنیشن کو گرفتار کرلیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد متعدد متاثرہ خواتین نے پولیس میں سے شکایت درج کرائیں۔ سنگین واقعہ پر ضلع کلکٹر نے برہمی کا اظہار کیا اور اسکین سنٹر کے اجازت نامہ کو منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ کلکٹر نے اس سلسلہ میں ضلع میڈیکل آفیسر کو بھی نوٹس بھیجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں