ملائیشیا کوالالمپور انٹرنیشنل کراٹے چیمپیئن شپ میں کھمم کے سنیئر کراٹے ماسٹر محمد عبدالغفور کی شرکت

کھمم (راست) کوالا لمپور انٹرنیشنل کراٹے چمپیئن شیپ میں حصہ لیتے ہوئے ریاست تلنگانہ ضلع کھمم کے سینئر کراٹے ماسٹر بلاک بلٹ محمد عبدالغفور نے چھ 6 ممالک کے کھلاڑیوں سے مقابلہ کیا اور جیت حاصل کرتے ہوئے فائنل میں اپنا مقام بنالیا۔ فائنل مقابلہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان ہوا۔ دونوں ہی کھلاڑی ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے مقابلہ کو دلچسپ بنایا۔

آخر میں ریاست تلنگانہ کے سنیئر کراٹے ماسٹر محمد عبدالغفور دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو سلور میڈل سے کامیابی دلوائی۔ اس موقع پر ریاست تلنگانہ کراٹے ایسوسیشن کی جانب سے محمد عبدالغفور کو مبارکباد پیش کی گئی۔ ریاست تلنگانہ کراٹے ایسوسیشن کے ذمہ داروں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں ریاست تلنگانہ اور وطن عزیز ہندوستان کا نام روشن کرنے کی امید ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں