محبوبنگر: سیلاب کے پانی میں ڈوبی اسکول کی بس سے 30 بچوں کو بچالیا گیا

محبوبنگر میں آج ایک اسکول کی بس سیلاب کے پانی میں پھنس گئی جبکہ وہ مچانپلی سے کوڈور گاؤں کی طرف جارہی تھی۔

بھیسیام اسکول کی بس جب ریلوے انڈر بریج سے گذر رہی تھی تبھی سیلاب کے پانی کا بہاؤں تیز ہوگیا اور بس پانی میں پھنس گئی۔ معجزاتی طور پر بس میں سوار 30 بچے محفوظ ہیں۔

پانی کے تیز بہاؤں میں بس پھنس جانے کے بعد مقامی لوگوں ایک ایک کرکے بچوں کو بس سے باہر نکالا اور محفوظ مقام پر پہنچایا۔ پانی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے بچاؤ کاری میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ مقامی لوگوں نے ڈرائیور پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا۔

تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ریاست میں آئندہ تین روز تک بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں