حیدرآباد میں آر ٹی سی بس کی ٹکر، مسلم طالبہ جاں بحق (حادثہ کا دردناک ویڈیو وائرل)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد یوسف گوڑہ میں ایک انتہائی افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں انٹرمیڈیٹ کی ایک مسلم طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مدھورا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں آر ٹی سی بس سے اترنے کے دوران مسلم طالبہ ٹائر کے نیچے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ چلتی بس سے اترنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اسی دوران وہ پہلے سامنے کے ٹائر کے نیچے آجاتی اور بعد میں بس کے پیچھے کا ٹائر بھی طالبہ سے اوپر سے گذرجاتا ہے۔

https://x.com/TeluguScribe/status/1801544829039464524

مسلم طالبہ کی شناخت مہرین کے طور پر کی گئی جو یوسف گوڑا ماسٹرس کالج کی طالبہ تھی۔ اس حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں