محمد زبیر کو لکھیم پور کھیری پولیس کی جانب سے وارنٹ جاری، سپریم کورٹ سے راحت ملنے کے فوری بعد اترپردیش پولیس کی کاروائی

آلٹ نیوز کے صحافی محمد زبیر کو بھلے ہی اترپردیش کے سیتا پور مقدمہ میں سپریم کورٹ سے مشروظ ضمانت ملنے کے دوسرے روز ہی لکھیم پور کھیری پولیس نے ایک سال پہلے کے مقدمہ میں محمد زبیر کے وارنٹ جاری کیا گیا اور 11 جولائی کو اے سی جے ایم عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔

لکھیم پور کھیری کے ایس پی سنجیو سمن نے بتایا کہ محمد زبیر کے خلاف ایک سال قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم اب انہیں اس معاملہ میں وارنٹ بی جاری کیا گیا ہے اور 11 جولائی کو اے سی جے ایم عدالت میں طلب کیا۔

واضح رہے کہ سدرشن نیوز چینل کے ضلعی نمائندہ آشیش کمار کٹیار نے 2021 میں آلٹ نیوز کے صحافی کے خلاف لکھیم پور کھیری پولیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔ آشیش کٹیار نے محمد زبیر پر الزام لگایا تھا کہ سدرشن نیوز چینل پر چلنے والی ایک خبر کو انہوں نے ہیچ کیا اور چینل کی ایک خبر کو گرافکس کے ذریعے افواہیں پھیلانے کےلیے استعمال کیا گیا جس سے ملک کا ماحول خراب ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں