حیدرآباد (دکن فائلز) ریل بنانے کا جنون ایک نوجوان لڑکی کی موت کا سبب بنا۔ مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں واقع پہاڑی تفریحی مقام پر ریل بنانے کےلئے سویتا نامی لڑکی نے پہاڑی پر کار کو ریورس گیر میں چلانا شروع کیا اور جب بریک لگانا تھا تو اس نے غلطی سے اکسیلیٹر دبا دیا۔ جس کی وجہ سے کار 300 فٹ کی کھائی میں جاگری۔
https://x.com/i/status/1802734140732985686
کار پہاڑی سے نیچے گرکر پوری طرح تباہ ہوگئی اور اس میں سوار لڑکی کی موقع پر بھی موت ہوگئی۔ اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کے دوران ریل بنانے کے جنون کی وجہ سے ایک اور لڑکی ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے نوجوانوں کو ریل بنانے کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔