حیدرآباد کے متعدد کالجس اور اسکولس نے کل تعطیل کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے متعدد اسکولوں اور کالجس نے 4 جولائی بروز جمعرات کو اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) کی جانب سے بھارت بند کی کال کی تائید کرتے ہوئے کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
ملک بھر میں طلبا یونینس کی جانب سے NEET-UG امتحانات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف کل بند بنایا جارہا ہے۔ طلبا تنظیمیں دوبارہ امتحان کے لیے حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔ طلبا یونینوں نے حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھر میں اسکولوں، کالجوں سے بند منانے کی اپیل کی ہے، جس کے بعد تلنگانہ بھر میں متعدد کالجس اور اسکولس نے کل (4 جولائی بروز جمعرات) کو تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس سلسلہ میں اسکولز اور کالجس کے انتظامیہ نے واٹس ایپ و دیگر ذرائع سے سرپرستوں کو پیام بھیج کر 4 جولائی کو اسکول اور کالجس کو بند رکھنے کی اطلاع دی ہے۔
ملک بھر میں مختلف طلباء تنظیموں کے کی جانب سے NEET-UG امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے خلاف آج نئی دہلی کے جنتر منٹر میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں