غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب: عود، عرقِ گلاب اور بخوز کی خوشبوؤں سے بیت اللہ معطر (ویڈیوز دیکھیں)

(ایجنسیز) سعودی عرب کے مکمہ مکرمہ میں آج بعد نماز فجر سالانہ غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کی 15 تاریخ کو خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو غسل دیا گیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ نے غسل کا آغاز کیا۔

غسل کعبہ کے موقع پر بیت اللہ شریف کے گرد سیکیورٹی فورسز نے حفاطتی حصار قائم رکھا۔ اس بابرکت عمل کے لیے خانہ کعبہ کے کلید بردار عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی نے نماز فجر کے بعد بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور پھر حکام اندر داخل ہوئے۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش اور دروازے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد اسے عود، عرق گلاب اور بخوز سمیت دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر اور اراکین سمیت اعلیٰ سعودی حکام نے حاصل کی۔ اس روح پرور مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی آفیشل سائٹس پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ غسل کعبہ کے موقع پر بیت اللہ شریف کے گرد سیکورٹی فورسز نے حفاطتی حصار قائم رکھا۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ بھی اب گزشتہ چند برسوں سے یکم محرم الحرام کو اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں