مسجدالحرام، دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار: برطانوی اخبار

حیدرآباد (دکن فائلز) برطانیہ کے معروف انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے مسلمانوں کے قبلہ و خانہ کعبہ کے اطراف کی مسجد الحرام کو دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار دے دیا۔ اخبار نے دنیا کی 20 مہنگی ترین عمارتوں پر مبنی ایک فہرست بھی جاری کی، جس میں سرفہرست پر مسجد الحرام کو رکھا گیا۔ وہیں اخبار کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ابراج البیت، المعروف ’دی کلوک ٹاورز‘ ہے۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام کی تعمیراتی لاگت ایک سو بلین ڈالر سے زیادہ کی ہے، یہ عظیم الشان عمارت 400,800 مربع میٹر (99 ایکڑ) پر محیط ہے اور یہاں ایک وقت میں چالیس لاکھ افراد سماسکتے ہیں۔ اس عمارت میں کسی غیر مسلم کے داخلہ پر پابندی عائد ہے۔

وہیں ابراج البیت (دی کلوک ٹاورز) جو مسجد الحرام کے بالکل بازو ہی تعمیر کیا گیا ہے جس کی تعمیراتی لاگت 15 بلین ڈالر ہے۔ اس کا شمار دنیا کے بلند ترین کلاک ٹاورز اور دنیا کے بلند ترین ہوٹل میں ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں