شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑھائی، جمعہ کو قطر میں ہوگی تدفین (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حماس سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی۔ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کر دی گئی جبکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کی امامت کی۔ جنازہ میں ملک کی مشہور سیاسی اور فوجی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی۔ شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دو اگست کو قطر کے شہر لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1818881736903639162

فلسطین کے مختلف علاقوں کے علاوہ پاکستان و دیگر ممالک میں شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں