(ایجنسیز) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری رہا کر دیا لیکن ان کے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے پر 8 اگست تک پابندی عائد کردی۔ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید قرار دینے اور ان کی تعریف کرنے پر گرفتار ہونے والے الاقصیٰ مسجد کے امام شیخ عکرمہ صابری کو رہا کر دیا گیا۔
اسرائیلی فورسزنے شیخ عکرمہ کواسماعیل ہنیہ کی تعریف پر گرفتار کیا تھا تاہم اب صیہونی فورسز نے شیخ عکرمہ کو رہا کر دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شیخ عکرمہ صابری کے مسجدالاقصی میں داخلے پر8 اگست تک پابندی عائد کر دی ہے۔
Load/Hide Comments