صدارتی انتخابات میں این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو نے شاندار کامیابی حاصل کی ہیں، وہ ملک کی 15 ویں صدر منتخب ہوگئیں۔
دروپدی مرمو کو 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کو شکست ہوگئی۔ سنہا نے دروپدی مرمو کو انتخاب جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا ’میں امید کرتا ہوں کہ دروپدی بطور صدر بلا خوف کام کرتے ہوئے آئین کی محافظ بن کر کام کریں گی۔
واضح رہے کہ دروپدی مرمو قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون صدر جمہوریہ ہیں جبکہ موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی مدت 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ دروپدی مرمو کی حلف برداری تقریب 25 جولائی کو ہوگی۔