مسجد الحرام میں تصاویر کھینچنے سے متعلق نئی ہدایات جاری

(ایجنسیز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام میں تصاویر کھینچنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے فیس بک پیج پر زائرین کے لیے مسجد الحرام میں تصاویر کھینچنے سے متعلق ہدایات و اصول بتائے، جس میں کہا گیا ہے کہ زائرین تصاویر کھینچنے سے قبل ہجوم سے دور اور محفوظ فاصلے پر کھڑے ہوں۔

ہدایات میں زائرین سے کہا گیا کہ دیگر افراد کے ذاتی و نجی لمحات کی تصاویر لینے سے گریز کریں۔ زائرین کسی کی اجازت کے بغیر اس کی تصاویر نہ لیں۔

ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زائرین تصاویر کھینچنے میں زیادہ وقت نہ لگائیں اور اس کے بعد دوبارہ عبادات میں مشغول ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں