حیدرآباد (دکن فائلز) اسرائیلی فوج نے ایکس پر دعویٰ کیا کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو بیروت میں ایک حملے میں شہید کردیا گیا۔ آج صبح سے ہی میڈیا میں حسن نصراللہ کو لیکر متضاد اطلاعات آرہی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ محفوظ ہیں۔
متضاد خبروں کے بیچ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایکس پر ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ’حسن نصر اللہ اب دنیا کو خوف زدہ نہیں کر پائیں گے۔‘ وہیں حزب اللہ کے قریبی ذرائع سے اطلاع دی جارہی ہے کہ اسرائیلی بمباری کے بعد سے حسن نصراللہ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج کے دعوے کے حوالے سے تاحال حزب اللہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔