“نصر من اللَّه وفتح قريب” اسرائیل پر حملے کے بعد کی گئی ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی ٹوئٹ وائرل

(ایجنسیز) اسرائیل پر ایران کی جانب سے حملہ کرنے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹوئٹ کردی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور 400 سے بیلسٹک میزائل داغے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔

https://x.com/Khamenei_fa/status/1841180428461621452

خامنہ ای کے آفیشل اکاؤنٹ سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی گئی اور اس پر ’نصر منَ اللہ و فتح قريب‘ درج ہے۔ اس ٹوئٹ کو چند منٹ میں سیکڑوں بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں