اسرائیل پر ایرانی حملہ کے بعد بیروت، غزہ اور تہران میں جشن، عوام اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) اسرائیل پر ایران کے زبردست میزائل حملے کے بعد بیروت، غزہ اور تہران میں عوام جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائلوں کی اکثریت نے اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

https://x.com/i/status/1841176182030786849

دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں بھی عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔ شہریوں نے سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہوکر “اللہ اکبر” کے نعرے لگائے۔ ایرانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ایرانی پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک فوٹیج میں غزہ اور بیروت میں فلسطینیوں کو بھی ایرانی میزائل حملے کا جشن مناتے دیکھا گیا۔

https://x.com/i/status/1841187793185181911

اپنا تبصرہ بھیجیں