حیدرآباد (دکن فائلز) سوشل میڈیا پر چارمینار کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص کو انتہائی خطرناک طریقہ سے اوپری منزل پر بغیر کسی حفاظتی انتظام کے ایک محراب والی ایک کھڑکی سے دوسری کھڑکی میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ شخص چارمینار کی سب سے اوپری منزل پر بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے ایک کھڑی سے دوسری کھڑی اور تیسری کھڑکی پار کررہا ہے، ایسا کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا تھا، اگر تھوڑی غفلت ہوجاتی تو اس شخص کی جان بھی جاسکتی تھی۔
ویڈیو دیکھنے کےکئے یہاں کلک کریں:
చార్మినార్పై ప్రమాదకరంగా నడిచిన వ్యక్తి
చార్మినార్పై ఒక కిటికీ నుంచి మరో కిటికీని పట్టుకొని ప్రమాదకరంగా నడిచిన వ్యక్తి.
నిర్మాణ పనులు చేస్తున్న కార్మికుల్లో ఒకరై ఉండొచ్చని అనుమానిస్తున్న పోలీసులు. pic.twitter.com/61vfUQnCBd
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) October 5, 2024
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تشویش و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ وہیں پولیس نے اس شخص کے تعمیراتی مزدور ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے، چونکہ چارمینار میں تعمیراتی کام جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس طرح کی حرکت کرنے سے قبل حفاظتی پروٹوکول استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ اس دوران کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ خطرناک اسٹنٹ کرنے کےلئے اس شخص نے ایسا کیا ہوگا۔