(ایجنسیز) ترکیہ کے صوبے کیناکلے میں ’المھدی المنتظر ‘ کا دعویٰ کرنے والے معلون مصطفیٰ شابوک کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملعون شابوک نے ’خلافت محمدیہ‘ کے نام سے الگ فرقہ بنا رکھا تھا جس کے ماننے والوں کی تعداد 200 کے قریب تھی۔
ملعون شابوک نے 2023 میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین کیلئے رہائش کے انتظامات شروع کیے تھے جس کے بعد اس نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ایک گروپ قائم کرلیا۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنے عقائد و نظریات پیش کرتے ہوئے اس نے مذہبی نشانیاں موصول ہونے کا جھوٹا دعویٰ پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملعون شابوک نے اپنے جھوٹے دعوے کے ذریعے اپنے پیروکاروں کی تعداد بڑھائی، انہیں اپنی جائیدادیں فروخت کرنےکے ساتھ ساتھ قرضے لینے کیلئے بھی آمادہ کیا۔ ملعون شابوک کو 15پیروکاروں سمیت گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا جبکہ ملعون شابوک اور اس کے پیروکاروں سے رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترک پولیس نے ملعون شابوک کو منافع فراڈ اور دیگر جرائم پر گرفتار کیا۔