افغانستان: مسلح شخص نے صوفی بزرگ کی مزار پر نماز ادا کررہے عقیدتمندوں پر فائرنگ کردی، 10 افراد جاں بحق

(ایجنسیز) افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں صوفی بزرگ کے مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجہ میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے اس وقت فائرنگ کردی جب لوگ نماز ادا کررہے تھے۔ عسکریت پسند نے نمازیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ ناہرین ضلع کے دور دراز علاقے میں ایک مسلح شخص نے مزار پر جاری ہفتہ وار تقریب کے دوران شرکا پر فائرنگ کردیی۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے کلک کریں:
https://x.com/i/status/1859929678649385296

اپنا تبصرہ بھیجیں