حیدرآباد (پریس نوٹ) شعبہ تعلیم نسواں کی صدر پروفیسر آمینہ تحسین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم نسواں اورسنٹر فار اسٹڈی اینڈ ریسرچ (نئی دہلی) کے اشتراک سے یونیورسٹی کیمپس حیدرآباد کے سید حامد لائبریری اڈیٹوریم میں 16اور17جنوری 2025کو دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنواں ’’خواتین اورمادریت پر معاون تولیدی ٹکنالوجیزکے اثرات کی تلاش“ کا انعقادکیا جارہا ہے۔
اس بین الاقوامی کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک سے ریسرچ اسکالروماہرین شرکت کریں گے۔کانفرنس کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب پروفیسر سید عین الحسن انجام دیں گے۔جبکہ آئی آئی ٹی حیدرآباد کی پروفیسر، آنندیتا مجمدار بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گی،ڈین اسکول برائے سماجی علوم وفنون، پروفیسر شاہدہ افتتاحی کلمات پیش کریں وہیں سنٹر فار اسٹڈی اینڈ ریسرچ نئی (دہلی) کے ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد رضوان کانفرنس کے اغراض ومقاصد، اورڈاکٹر عائشہ علوی کلیدی خطاب پیش کریں گے ۔
اس کانفرنس میں حصہ لینے والے ماہرین ڈاکٹر روحائزا روکیس (ملیشیاء)،، سید محمدمحسین (ملیشیاء) ڈاکٹر فریزہ محمد شمس (ملیشیاء)، ڈاکٹر ثنا قطب الدین (امریکہ) ڈاکٹر شیلا سوریہ نارائینا (ایچ سی یو،حیدرآباد) ڈاکٹر رویا روزتی(شاداں حیدرآباد)، ڈاکٹرقراۃالعین حسن (نئی دہلی)کے بشمول ملک کے ممتاز جامعات سے وابستہ اسکالر وماہرین اس کانفرنس میں مذکورہ عنوان کے تحت ذیلی عنوانات پر تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔۔ سیمنار کی کنوینر، ڈاکٹر شبانہ کیسر نے مدعوئین سے وقت مقررہ پر شرکت کی گزارش کی ہے۔