سعودی عرب میں مقیم ہندوستانیوں کےلئے خوشخبری، واٹس ایپ کالنگ فیچر بحال

حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی عرب میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، اب وہ کئی سالوں کے طویل انتظار کے بعد دوبارہ سے وائس اور ویڈیو کال کرسکیں گے، تاہم اس سلسلہ میں سعودی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ، سعودی عرب میں دوبارہ فعال ہوگیا ہے اور اب صارفین اس کے ذریعہ وائس اور ویڈیو کال کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب میں واٹس ایپ میں وائس کال اور ویڈیو کال کے فیچر کو ریگولیٹری وجوہات کی بنا پر کئی سالوں تک بلاک کیا گیا تھا تاہم اب اچانک ان فیچرز کے دوباہ فعال ہونے سے یہ سوالات پیدا ہورہا ہے کہ کیا یہ تبدیلی عارصی ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں