حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں نیکیوں کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے اور ہمیں عبادات کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنے کی بھی ترغیب دی جاتی ہے۔ رمضان المبار ک میں روزے داروں کے لیے سحری اور افطاری کا بندوبست کرنا ایک بڑی نیکی ہے۔ افطارکے وقت محنت کش طبقہ کو خاص طور پر شامل کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی روزہ افطار کرسکیں۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
جب کوئی رائیڈر آپ تک آپ کا کھانا پہنچائے تو اس سے افطار کا پوچھ لیں،ھوسکتا ھے وہ رزق کمانے کی محنت میں روزہ تک نا کھول سکا ھو۔ pic.twitter.com/4iwh5PIQj2
— صحرانورد (@Aadiiroy2) March 7, 2025
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افطار کا وقت ہے اور ایک فوڈ رائیڈر کھانا ڈیلور کرنے کسی کے گھر کے باہر کھڑا ہے ، اسی اثنا میں مغرب کی اذان ہوجاتی ہے اور افطار کے لیے کچھ نہ ہونے کے باعث وہ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے پانی سے ہی روزہ افطار کر رہاہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے خوب تبصرے کیے اور عوام سے اپیل کی کہ افطار کے وقت ان محنت کشوں کو کھانے کے لیے ضرور پوچھ لیا کریں۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’جب کوئی رائیڈر آپ تک آپ کا کھانا پہنچائے تو اس سے افطار کا پوچھ لیں،ہوسکتا ہے وہ رزق کمانے کی محنت میں روزہ تک نا کھول سکا ہو۔ ‘