’دیش دروہی‘ سورج اور پلک شیر، دشمن ملک پاکستان کو بھارتی فوج کی خفیہ معلومات لیک کررہے تھے!

حیدرآباد (دکن فائلز) پنجاب پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے ملک میں موجود دو پاکستانی ایجنٹس کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر فوجی علاقوں اور فضائیہ کے اڈوں کی تصاویر و خفیہ معلومات دشمن ملک کو بھیج رہے تھے۔

ہندوستانی فوج سے متعلق خفیہ معلومات دشمن ملک کو لیک کرنے والوں کی شناخت پلک شیر اور سورج کے طور پر کی گئی جبکہ وہ جیل میں قید ہرپریت سنگھ کےلئے کام کرتے تھے۔ یہ دونوں مبینہ طور پر پاکستانی انٹیلی جنس کارندوں سے رابطے میں تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ان دونوں نے قومی سلامتی سے سمجھوتہ کرتے ہوئے انتہائی خفیہ معلومات و دستاویز دشمن ملک کو شیئر کی تھیں۔ حکام نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں