حیدرآباد (دکن فائلز) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے3 میٹر اونچا کردیا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپررہے گا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کواونچا کرنےکا مقصد حج کے ایام میں غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔ انتظامیہ حرمین شریفین کےمطابق غلاف کعبہ کا نچلا حصہ سفید کپڑے سے ڈھانپا گیا ہے، کعبہ کے غلاف کو روایتی انداز میں بلند کیا گیا۔
واضح رہے کہ ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔ دُنیا بھر سے عازمین عظیم سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ پہنچ رہے ہیں۔