بڑی خبر : اسرائیلی کی گھناؤنی اشتعال انگیزی جاری، مسجد اقصیٰ کو بند کردیا، عالم اسلام میں شدید غم و غصہ کی لہر

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے آج جمعہ کی صبح مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند کرنے کا گھناؤنا اشتعال انگیز اقدام کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی داخلی سکیورٹی کی جانب سے ملک بھر میں ہنگامی حالت کے اعلان کے فوراً بعد اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کو بھی بند کردیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے آج فجر کی نماز کے بعد مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور نمازیوں کو مسجد کے صحن سے زبردستی نکالا گیا۔ صہیونی فورسز مسجد کے اندر بھی داخل ہوگئی اور عبادت میں مصروف مسلمانوں کے باہر کرکے تمام دروازوں کو بند کر دیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1933443283776078113

اسرائیل کی یہ حرکت مسلمانوں کے قبلہ اول کی بےحرمتی کے مترادف ہے جس سے امت مسلمہ کے جذبات ایک بار پھر مجروح ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حرکت کے بعد عالم اسلام میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور مسلمانوں نے اس کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں