عمرہ کے خواہشمند افراد متوجہ ہوں! سعودی حکومت کی نئی سخت پالیسی نافذ

حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی حکومت نے عمرہ سے متعلق نئی پالیسی کو نافذ کردیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزا صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ان کی رہائش کی بکنگ “نسک مسار” ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی۔

نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد “نسک مسار” پلیٹ فارم زائرین کے لیے عمرہ خدمات کا مرکزی ڈیجیٹل گیٹ وے بن چکا ہے۔ اس کا نفاذ 10 جون 2025 (14 ذو الحجہ 1446ھ) سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس کے تحت تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیوں اور بین الاقوامی ایجنٹس کو پابند کیا گیا کہ وہ زائرین کے لیے صرف وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں اور اس کی مکمل تفصیلات نسک مسار پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔

اگر کوئی اس پر عمل نہیں کرتا ہے تو ویزہ میں تاخیر ہوگی یا انہیں جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں