حیدرآباد (دکن فائلز) میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر مزائل حملے کردیئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ ایران نے اس آپریشن کو ’ بشارت فتح ’ کا نام دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے قطر میں امریکی اڈوں کی جانب 6 میزائل داغے ہیں۔ اس سے قبل دوسری جانب ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے قطر کے علاوہ عراق میں بھی امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تہران نے اعلان کیا کہ حملوں کے ذریعہ دشمن کو سخت جواب دیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف ایک ’ بشارت فتح’ کے نام سے میزائل آپریشن لانچ کیا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے قطر میں العدید (Al-Udeid) فوجی اڈے کو ایک تباہ کن اور طاقتور“ میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق بحرین میں بھی سائرن بج رہے ہیں اور اطر میں العدید بیس پر حملے کے بعد عراق میں امریکی اڈوں پر موجود فوجی اہلکار پناہ گاہوں میں چلے گئے ہیں۔